اے ڈی سی ریونیو بابر سلیمان کے اعزاز میں الوداعی تقریب
وہاڑی(خبرنگار ،نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیرِ صدارت اے ڈی سی ریونیو بابر سلیمان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے بابر سلیمان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ ٹرانسفر ہونے والے اے ڈی سی ریونیو بابر سلیمان کے اعزاز میں افسران نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی انعم اکرم سمیت دیگر افسران اور سٹاف کی کثیر تعداد موجود تھی ریونیو کوآرڈینیشن کونسل وہاڑی کی جانب سے الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ مرکزی انجمن تاجران وہاڑی اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد نے ان سے الوداعی ملاقات کی وفد میں چیئرمین مرکزی انجمن تاجران وہاڑی چوہدری افضل برکت، صدر مرکزی انجمن تاجران وہاڑی ارشاد حسین بھٹی، نائب صدر راؤ اسحاق خان نمبردار، جنرل سیکرٹری راؤ خلیل احمد، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وہاڑی مہر شیر بہادر لک، ڈپٹی سیکرٹری رانا فیض رسول اور کرنل (ر) قیصر عباس شامل تھے ۔