امام بارگاہوں میں ماحول صاف رکھنے کے اقدامات کئے جائیں :ڈی سی جھنگ

 امام بارگاہوں میں ماحول صاف رکھنے  کے اقدامات کئے جائیں :ڈی سی جھنگ

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں جلوسوں اور مجالس کے روٹس پر جاری انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

افسران نے پیچ ورک، ڈیسلٹنگ، صفائی آپریشن اور دیگر اقدامات پر بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام روٹس پر سٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور مرمت فوری مکمل کی جائے تاکہ عزاداران کو کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔ انہوں نے امام بارگاہوں میں صفائی، روزانہ پانی کے چھڑکا¶ اور ماحول کو صاف رکھنے کے اقدامات یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں