غیر معیاری گیس سلنڈر لگے رکشے کا ڈرائیور گرفتار

 غیر معیاری گیس سلنڈر لگے رکشے کا ڈرائیور گرفتار

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)رکشے میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔

 تھانہ فیڈمک کے علاقے میں پولیس نے ایک رکشے کو روک کر چیک کیا، جس میں نصب خطرناک اور غیر معیاری گیس سلنڈر کسی بھی وقت حادثے کا سبب بن سکتا تھا۔ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں