دکان کی چھت پھاڑ کر سامان چوری، مقدمہ درج
کمالیہ (نمائندہ خصوصی)موضع گھلے کے بگھیلے میں نامعلوم ملزمان دکان کی چھت پھاڑ کر سامان چوری کر کے لے گئے ۔
حلیمہ بی بی نے تھانہ صدر کمالیہ میں درخواست دی کہ نامعلوم افراد اس کی کریانہ دکان سے 70 ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کرکے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔