دوران تفتیش ملزم سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد
ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس تھانہ جلیل آباد نے 2024 کے موٹر سائیکل چوری کے مقدمے میں کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لی۔
پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ جلیل آباد محمد کاشف نے مدعی مقدمہ کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ دوران تفتیش ملزم کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی جسے بعد ازاں اصل مالک کے حوالے کر دیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چوری کے مقدمات میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور جرائم پیشہ افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا رہا ہے ۔