چوکی روڈوسلطان کے انچارج حافظ علی حسن معطل، محکمانہ انکوائری شروع
اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا)چوکی روڈوسلطان کے انچارج حافظ علی حسن کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ معاملے کی محکمانہ انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق جانوروں کی کھالوں سے متعلق ایک معاملے پر بعض اعتراضات سامنے آنے کے بعد اعلیٰ حکام نے فوری طور پر تحقیقات کا حکم دیا۔ اس کے بعد متعلقہ انچارج کو معطل کرتے ہوئے باضابطہ انکوائری شروع کر دی گئی ہے ۔محکمہ پولیس کے مطابق انکوائری رپورٹ کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔