کمالیہ :محرم انتظامات، اجلاس میں سکیورٹی و سہولیات کا جائزہ

کمالیہ :محرم انتظامات، اجلاس میں سکیورٹی و سہولیات کا جائزہ

عزاداران کو بہتر سہولیات کیلئے تمام ادارے باہمی راطے رکھیں :اے سی

کمالیہ (نمائندہ خصوصی)اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی کی زیر صدارت محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں ڈی ایس پی کمالیہ جاوید اختر، امن کمیٹی کے ممبران اور انجمن تاجران کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں جلوسوں کے روٹس، سکیورٹی انتظامات اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ جلوسوں کے روٹس کو ہر قسم کی رکاوٹوں سے پاک رکھا جائے اور تمام ادارے باہمی رابطے کے ساتھ فرائض انجام دیں تاکہ عزاداران کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔شرکاءنے محرم الحرام کے پرامن انعقاد کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں