بچیانہ میں پولیس مقابلہ، منشیات فروش زخمی حالت میں گرفتار
چک نمبر 560 گ ب کے قریب ناکہ پر منشیات فروشوں کی پولیس پرفائرنگجوابی کارروائی میں ملزم حافظ ظفر اقبال زخمی حالت میں پکڑاگیا،ساتھی فرار
بچیانہ (نمائندہ دنیا)پولیس اور منشیات فروشوں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک خطرناک اور ریکارڈ یافتہ منشیات فروش کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ بچیانہ کے علاقے چک نمبر 560 گ ب کے قریب ناکہ پر پولیس نے منشیات فروشوں کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی۔فائرنگ کے اختتام پر پولیس نے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جس کی شناخت حافظ ظفر اقبال عرف صفدر سکنہ نشاط آباد فیصل آباد کے نام سے ہوئی ہے ۔ تاہم اس کا ساتھی موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے اور بین الاضلاعی سطح پر منشیات سپلائی میں ملوث رہا ہے ۔ ملزم کے قبضے سے 1100 گرام آئس اور ایک پسٹل برآمد ہوا ہے ۔تھانہ بچیانہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔