گھریلو جھگڑے پر شوہر کا اہلیہ پر چاقو سے حملہ،زخمی کردیا

گھریلو جھگڑے پر شوہر کا اہلیہ  پر چاقو سے حملہ،زخمی کردیا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)گھریلو رنجش کی بنا پر شوہر نے چاقو کے وار کرکے اپنی اہلیہ کو مبینہ طور پر زخمی کر دیا۔

تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے چک نمبر 266 رب میں ملزم غلام جیلانی نے گھریلو رنجش کی بنا پر اپنی 29 سالہ اہلیہ انیبہ کو قابو کر لیا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد تیز دھار چاقو کے وار کرکے زخمی کر دیا۔ ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں