حویلی سے لاکھوں مالیت کے نایاب مویشی چوری

 حویلی سے لاکھوں مالیت  کے نایاب مویشی چوری

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)حویلی سے لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی اور نایاب نسل کے مویشی چوری کر لئے گئے ۔

تھانہ صدر کے علاقے میں صفدر نامی شہری کی حویلی سے رات کی تاریکی میں نامعلوم ملزمان قیمتی اور نایاب نسل کے مویشی چوری کرکے لے گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں