ممنوعہ اوقات میں ہیوی وہیکل لانے والا ڈرائیور گرفتار
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ممنوعہ اوقات میں ہیوی وہیکل رہائشی علاقے میں لے کر آنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ نشاط آباد کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ممنوعہ اوقات میں ہیوی وہیکل رہائشی علاقے میں داخل کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق مذکورہ ڈرائیور دیگر ٹریفک کیلئے خطرہ بن رہا تھا اور کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتا تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔