مختلف کارروائیوں میں 20 جرائم پیشہ عناصر گرفتار
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 20 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سنگین جرائم میں ملوث 20 ملزمان کو گرفتار کیا۔ 9 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں شراب، آئس اور چرس برآمد کی گئی۔ ناجائز اسلحہ رکھنے والے 4 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا جبکہ 7 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔