گھر کا دروازہ کھلا رہ گیا، چور نقدی اور زیورات لے اڑے
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر ملزمان الماریوں کا صفایا کر گئے ۔
تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے کشمیر روڈ پر صہیب نامی شہری کے گھر کا بیرونی دروازہ غلطی سے کھلا رہ گیا۔ ملزمان اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گھر میں داخل ہوگئے اور الماریوں سے نقدی، موبائل فون، زیورات اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے لے گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔