تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے 60 سالہ شخص زخمی

تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر  سے 60 سالہ شخص زخمی

گوجرہ (نمائندہ دنیا)تیز رفتار موٹر سائیکل سواروں کی ٹکر سے ساٹھ سالہ شخص شدید زخمی ہو گیا۔

 چک نمبر 351 ج ب کلیانداس کا رہائشی کارب نواز محنت مزدوری کیلئے جا رہا تھا کہ موچی والا روڈ امبان والی پلی کے قریب سڑک عبور کرتے ہوئے تین تیز رفتار موٹر سائیکل سواروں نے اسے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔ موٹر سائیکل سوار موقع سے فرار ہو گئے ۔زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے حالت تشویشناک ہونے پر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں