کمسن بچی سمیت 2لڑکیوں کومبینہ زیادتی کانشانہ بنادیاگیا

کمسن بچی سمیت 2لڑکیوں کومبینہ زیادتی کانشانہ بنادیاگیا

اللہ دتہ کی 6سالہ بیٹی اورنسرین کی چچازادبہن کو ہوس کانشانہ بنایاگیا 60 سالہ شہناز بی بی نے مزاحمت کرکے زیادتی کی کوشش ناکام بنادی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر) کمسن بچی سمیت 2لڑکیوں کومبینہ زیادتی کانشانہ بنادیاگیاجبکہ ادھیڑعمرخاتو ن نے زیادتی کی کوشش ناکام بنادی،بتایاگیاہے کہ تھانہ ماموں کانجن کے علاقے محلہ حمیدہ آباد میں اللہ دتہ نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اس کی چھ سالہ بیٹی کو قابو کیا اور مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ۔ادھر تھانہ رضا آباد کے علاقے میں نسرین نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس کی چچا زاد بہن کو ملزم نے مبینہ طور پر اغواء کرلیا اور نامعلوم مقام پر لے جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم اور مغویہ کی تلاش شروع کر دی ۔دریں اثنا تھانہ گڑھ کے علاقے میں ساجد حسین نام شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کی 60 سالہ خالہ شہناز بی بی گھر پر موجود تھی کہ اس دوران ملزم زبردستی گھر میں داخل ہو گیا اور اسے قابو کرکے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے لگا جبکہ مزاحمت کرنے پر ملزم دھمکیاں دینے لگا۔ جسے موقع پر ہی قابو کرکے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں