ٹریفک حادثات، طالب علم سمیت 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی
عبداللہ گارڈن کے قریب بس کی ٹکرسے طالبعلم احمدزخمی ،ہسپتال میں دم توڑگیا کینال روڈ پربس کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار مدثرجاں بحق،سکندرحیات زخمی
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) ٹریفک حادثات میں طالب علم سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔بتایاگیاہے کہ تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے عبداللہ گارڈن کے قریب تیز رفتار کار ڈرائیور نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار طالب علم احمد کو ٹکر مار دی اور موقع سے فرار ہوگیا۔ شدید زخمی ہونے والے نوجوان کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
دوسرا حادثہ تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقے کینال روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار بس ڈرائیور نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجے میں 37 سالہ موٹر سائیکل سوار مدثر موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ 40 سالہ سکندر حیات زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ مفرور ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔