تھانہ قائد آباد کا خطرناک اشتہاری مجرم پولیس خدمت مرکز سے گرفتار
خوشاب (نمائندہ دنیا) تھانہ قائد آباد کے چوری کے مقدمہ میں مطلوب خطرناک اشتہاری مجرم ڈرامائی انداز میں پولیس کی گرفت میں آ گیا۔ملزم پولیس خدمت مرکز قائد آباد میں اپنا کریکٹر سرٹیفکیٹ بنوانے کے لیے آیا۔
جہاں بائیو میٹرک تصدیق اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے دوران انکشاف ہوا کہ وہ چوری کے مقدمہ میں مطلوب اور طویل عرصے سے اشتہاری ہے ۔ریکارڈ سامنے آنے پر پولیس خدمت مرکز کے عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا اور بعد ازاں اسے تھانہ قائد آباد کی پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے ۔