سلانوالی روڈ پر ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی
سرگودھا(اسٹاف رپورٹر)سلانوالی روڈ پر 102 شمالی کے قریب تیز رفتار بس نے ایک موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے دو موٹرسائیکلوں کو ٹکر دے ماری، جس کے نتیجے میں ایک موٹرسائیکل سوار بس کے نیچے پھنس گیا۔
حادثے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے ۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز اور ریسکیو وہیکل فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ابتدائی معلومات کے مطابق بس نے ایک موٹرسائیکل کو بچانے کی کوشش میں بے قابو ہو کر دو موٹرسائیکلوں کو ٹکر مار دی، جس سے تین افراد متاثر ہوئے ۔متوفی کی میت ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی جبکہ دونوں زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر کے علاج معالجہ جاری ہے ۔