گھر میں گھس کر خواتین پر تشدد کرنے والے 2ملزم گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر) گھر میں گھس کر خواتین سمیت افراد کو تشدد کا نشانہ بنانے والے دو ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔
تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقے میں رشتہ کے تنازع پر ملزمان احسان اور محمد شفیق نے گھر میں گھس کر خواتین اور دیگر افراد کو زخمی کیا۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔