بنگلہ دیش اسلامی چھاترو شبر کے ناظمِ اعلیٰ نورالاسلام کی مرکز جمعیت آمد

 بنگلہ دیش اسلامی چھاترو شبر کے ناظمِ  اعلیٰ نورالاسلام کی مرکز جمعیت آمد

لاہور (این این آئی)ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان صاحبزادہ وسیم حیدر سے بنگلہ دیش اسلامی چھاترو شبر کے ناظم اعلیٰ نورالاسلام صدام نے ملاقات کی۔

 ملاقات میں معتمد عام اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان ابوذر غفاری، اسلامی چھاتروشبر کے مرکزی میڈیا سیکرٹری معتصم باللہ، معاون معتمد عام حسن امین، ڈپٹی ڈائریکٹر خارجہ امور حمزہ رفیق سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان صاحبزادہ وسیم حیدر نے نورالاسلام صدام کا پاکستان آمد پر خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش دوستی، تعاون اور باہمی روابط کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں