ترقیاتی کاموں میں اعلیٰ معیار‘شفافیت کو یقینی بنایا جائے :کمشنر

ترقیاتی کاموں میں اعلیٰ معیار‘شفافیت کو یقینی بنایا جائے :کمشنر

نارووال ‘ منڈی بہائوالدین ، پھالیہ‘چیلیاں والا میں سکیموں پر کروڑوں خرچ ہونگےزیر التوا مقدمات کوموثر پیروی، مضبوط شواہد سے بہتر انداز میں پیش کیاجائے :خطاب

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)کمشنر گوجرانوالہ /گجرات ڈویژن محمد علی نے کہاہے کہ نارووال اور منڈی بہائوالدین کی محکمہ بلڈنگز اور لوکل گورنمنٹ کی3سکیموں اور منڈی بہائوالدین کی تحصیل کمپلیکس پھالیہ اور تحصیل کمپلیکس چیلیاں والا کی 2 سکیموں پر 1024.816ملین روپے لاگت آئیگی ۔اسی طرح نارووال کی 3سکیموں پر 731.152 جبکہ منڈی بہائوالدین کی 2سکیموں پر664.293 ملین روپے از سر نو تخمینہ لاگت آئیگی ۔یہ بات انہوں نے ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس سے خطاب پر کہی۔انہوں نے کہا تمام جاری اور مجوزہ ترقیاتی سکیموں کو مقررہ مدت، معیار اور شفافیت کیساتھ مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو انکے ثمرات بروقت حاصل ہو سکیں۔ ترقیاتی کاموں میں اعلیٰ معیار، شفافیت اور مالی نظم و ضبط کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ کمشنر نے متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ وزٹس کے ذریعے منصوبوں کی مسلسل نگرانی کریں ۔ کمشنر نے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ گوجرانوالہ و گجرات ڈویژن کی مجموعی کارکردگی کے جائزہ اجلاس سے خطاب میں کہا زیر التوا مقدمات کو موثر پیروی، مضبوطشواہد کیساتھ عدالتوں میں پیش کیاجائے تاکہ ملزموں کو سزائیں دلوائی جا سکیں۔ متعلقہ افسر کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں ۔ اجلاس میں ڈویژنز بھر میں کیسز ودیگرامور کا جائزہ لیا گیا۔ لا آفیسر قرۃ العین ،ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر چوہدری شہزاد ودیگرافسر اجلاس میں شریک تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں