یوسی پی فیکلٹی کے زیر اہتمام تیسرے میڈیا سمپوزیم کا انعقاد

یوسی پی فیکلٹی کے زیر اہتمام  تیسرے میڈیا سمپوزیم کا انعقاد

لاہور( سٹاف رپورٹر ) فیکلٹی آف میڈیا اینڈ ماس کمیونی کیشن، یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے زیر اہتمام تیسرے میڈیا سمپوزیم کا انعقاد یوسی پی آڈیٹوریم میں ہوا۔

سمپوزیم میں فلم،ٹی وی ،تھیٹر اور صحافت کے شعبوں سے وابستہ معروف شخصیات سمیت اکیڈیمیا اور انڈسٹری ماہرین اور میڈیا کے طلبا وطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔فلم ڈائریکٹر سید نور، مصورہ سلیمہ ہاشمی، سینئر صحافی وتجزیہ کار سلمان غنی، اداکار شہزاد نواز، تھیٹر پروڈیوسر شاہد ندیم، ڈائریکٹر و پروڈیوسر سجاد احمد نے سمپوزیم سے خصوصی خطاب کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں