ایل ڈی اے ایونیو ون توسیع سے متعلق معاملات پھر تعطل کا شکار
لاہور (شیخ زین العابدین)ایل ڈی اے ایونیو ون توسیع کا مستقبل ایک بار پھر غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہو گیا ہے ، تقریباً دس ماہ گزرنے کے باوجود تشکیل دی گئی ریویو کمیٹی کسی حتمی نتیجے تک نہ پہنچ سکی۔
نوٹیفائی شدہ علاقے سے اراضی کے اخراج کا معاملہ بدستور فائلوں میں الجھا ہوا ہے جبکہ زمین مالکان فیصلوں کے انتظار میں ہیں۔ دوسری جانب ادارہ جاتی سطح پر پالیسیوں کے تضاد نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے اور اب تاخیر پر ڈی جی ایل ڈی اے نے بھی نوٹس لے لیا ہے ۔دستاویزات کے مطابق ایل ڈی اے ایونیو ون توسیع سے متعلق معاملات ایک بار پھر تعطل کا شکار دکھائی دینے لگے ہیں۔