داتا دربار ہسپتال میں ووکیشنل ٹریننگ سکول کا افتتاح

داتا دربار ہسپتال میں ووکیشنل  ٹریننگ سکول کا افتتاح

لاہور (ہیلتھ رپورٹر ) مریم نواز شریف کے ویژن ہنرمندی کے فروغ سے خوشحال پنجاب کو عملی شکل دیتے ہوئے سیکرٹری و چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے داتا دربار ہسپتال میں قائم ووکیشنل ٹریننگ سکول کا افتتاح کر دیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا کہ حکومت پنجاب مستحق، نادار اور کم آمدنی والی خواتین کو فنی تربیت فراہم کر کے انہیں بااختیار بنانے اور معاشی خود کفالت کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔ ووکیشنل ٹریننگ سکول میں خواتین کو مختلف ہنر سکھائے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ داتا دربار ہسپتال میں قائم اس ادارے کی مکمل بحالی، مرمت اور تزئین و آرائش عمل میں لائی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں