جھنگ :پتنگ ساز فیکٹری پر چھاپہ، سامان برآمد، ملزم گرفتار
انسانی جانوں کے لیے خطرہ بننے والوں کیساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی :ڈی پی او
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ریسکیو شاہین سکواڈ نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پتنگ ساز فیکٹری پر چھاپہ مارا، جہاں سے بڑی مقدار میں تیار شدہ پتنگیں، خام مال اور پتنگ سازی کا سامان برآمد کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم محمد شبیر کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ تمام برآمد شدہ سامان قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ کوتوالی میں پتنگ بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جا رہا ہے ۔ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے کہا کہ انسانی جانوں کے لیے خطرہ بننے والی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔