معصوم بچی عروج فاطمہ کے قتل کیس کی تفتیش سی سی ڈی کے سپرد
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) مہلوانہ موڑ کے علاقے میں پیش آنے والے معصوم بچی عروج فاطمہ کے بہیمانہ قتل کیس کی تفتیش سی سی ڈی جھنگ کے سپرد کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل مہلوانہ موڑ کے قریب سے معصوم بچی کی لاش برآمد ہوئی تھی، اعلیٰ حکام کی ہدایت پر کیس کی حساسیت کے پیش نظر تفتیش سی سی ڈی جھنگ کو منتقل کر دی گئی ہے جبکہ ایشال فاطمہ کے لواحقین نے ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس کی تفتیش پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ایشال فاطمہ کے ماموں حیدر بخاری نے کہا کہ پولیس سے متعلق ہمارے کچھ تحفظات تھے جو بات چیت کے بعد دور ہو گئے ہیں۔ پولیس نے ہمیں جلد انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی ہے ۔