ماموں کانجن: 5سالہ بچی سے زیادتی کرنیوالاگرفتار

ماموں کانجن: 5سالہ بچی  سے زیادتی کرنیوالاگرفتار

ماموں کانجن نمائندہ دنیا) تھانہ ماموں کانجن کے علاقہ بستی حمید آباد میں پانچ سالہ بچی نور فاطمہ سے زیادتی کرنے والے اوباش ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

 آر پی او اور سی پی او فیصل آباد کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ماموں کانجن ہمدان افضل اعوان نے ملزم کی گرفتاری کے لئے مختلف ٹیمیں تشکیل دی تھی ۔مقامی پولیس تھانہ ماموں کانجن نے ملزم عمر نذیر کو گرفتار کرلیا ذرائع کے مطابق اوباش ملزم نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں