پٹرول فروشوں کے خلاف کارروائی میں مزاحمت، اہلکاروں پر تشدد
فیصل آباد(سٹی رپورٹر) کھلا پٹرول فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کے دوران اہلکاروں کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے میں کارروائی کے دوران ملزمان نے پولیس اہلکاروں سے مزاحمت کی اور دھمکیاں دیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔