کھلاپٹرول فروخت کرنے والا دکاندار گرفتار

کھلاپٹرول فروخت  کرنے والا دکاندار گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر) رہائشی علاقے میں کھلا پٹرول فروخت کرنے والے دکاندار کو گرفتار کر لیا گیا۔

تھانہ ڈی ٹائپ کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دکاندار کو گرفتار کیا جو رہائشی علاقے میں کھلے عام پٹرول فروخت کر کے شہریوں کے لیے خطرہ بنا ہوا تھا۔ مقدمہ درج کر کے کارروائی جاری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں