جانور چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار
سندیلیانوالی(سٹی رپورٹر) پٹرولنگ پولیس چوکی بہار شاہ نے پنڈی غازی آباد کے قریب کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جانور چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم تھانہ اروتی میں درج مقدمہ میں مطلوب تھا، جس پر تقریباً 10 لاکھ روپے مالیت کے جانور چوری کرنے کا الزام ہے ۔پٹرولنگ پولیس نے ملزم کو مزید تفتیش کے لیے تھانہ اروتی پولیس کے حوالے کر دیا۔