گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری

گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں  روپے مالیت کا سامان چوری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر) گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی، موبائل فونز، کپڑے ، اے سی، ایل ای ڈی اور دیگر سامان چوری کر لیا گیا۔

 تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے رسول پارک کے رہائشی ارشاد نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان چھت کے راستے گھر میں داخل ہوئے اور الماریوں سے قیمتی سامان چوری کر کے فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں