تشدد اور رقم چھیننے کا مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر) سابقہ رنجش پر شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کیساتھ رقم اور موبائل فون چھین لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ نشاط آباد کے علاقے ڈائیوو روڈ پر سمیر حسین نے بتایا کہ ملزمان نے اسے قابو کر کے ڈنڈوں سے تشدد کیا اور نقدی و موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔