گھریلو جھگڑا، خاتون سمیت اہلخانہ پر شوہر پر تشدد، مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر) گھریلو رنجش پر خاتون نے اہلخانہ کے ساتھ مل کر شوہر کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ملت ٹاؤن میں مرتضیٰ نامی شہری نے بتایا کہ گھریلو جھگڑے کے دوران اس کی اہلیہ اور اہلخانہ نے اسے تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا اور دھمکیاں بھی دیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔