لاپتہ کمسن لڑکا بحفاظت تلاش کر کے ورثا کے حوالے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر) لاپتہ ہونے والے کمسن لڑکے کو تلاش کر کے ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔
تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے سے 13 سالہ عبدالہادی مدرسہ جاتے ہوئے لاپتہ ہو گیا تھا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچے کو بحفاظت تلاش کر کے والدین کے حوالے کر دیا۔ ورثا نے پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔