قریبی تعلقات میں حاصل کی گئی گاڑی خوردبرد، مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر) قریبی تعلقات کی بنیاد پر امانت حاصل کی گئی گاڑی خوردبرد کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی جڑانوالہ میں فقیر حسین نامی شہری نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ ملزمان نے لاکھوں روپے مالیت کی گاڑی بطور امانت لی مگر واپس کرنے کے بجائے مبینہ طور پر خوردبرد کر لی اور دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔