شورکوٹ:گھریلو تنازع پر دو بھائیوں میں جھگڑا، دونوں زخمی
شورکوٹ(نمائندہ دنیا) شورکوٹ سٹی میں گھریلو تنازع کے باعث دو بھائیوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس کے نتیجے میں دونوں افراد زخمی ہو گئے۔
واقعہ ڈاکٹر روڈ کے قریب پیش آیا جہاں گھریلو معاملات پر تلخ کلامی کے بعد دونوں بھائی آپس میں دست و گریباں ہو گئے ۔ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق اطلاع ملنے پر قریبی ایمبولینس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ منتقل کر دیا گیا۔زخمیوں میں 38 سالہ حماد ولد لطیف اور 45 سالہ سجاد ولد محمد لطیف شامل ہیں۔