شادی شدہ خاتون اورجواں سالہ لڑکی سے اغواکے بعدزیادتی
رخسانہ کی شادی شدہ بیٹی اور اخترکی 17سالہ بیٹی کو ملزموں نے ہوس کانشانہ بنایا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شادی شدہ خاتون اورجواں سالہ لڑکی کواغواکے بعدزیادتی کانشانہ بنادیاگیا۔ تھانہ ڈجکوٹ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے رخسانہ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اس کی شادی شدہ بیٹی کو مبینہ طور پر اغواء کرلیا اور نامعلوم مقام پر لے جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ادھر تھانہ ساہیانوالہ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے اختر علی نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اس کی 17 سالہ بیٹی کو مبینہ طور پر اغواء کرلیا اور نامعلوم مقام پر لے جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔