اغوا، فائرنگ اور تشدد کیس: مرکزی گرفتار، مغوی لڑکی بازیاب

 اغوا، فائرنگ اور تشدد کیس: مرکزی گرفتار، مغوی لڑکی بازیاب

چک نمبر 425 گ ب میں رزاق وغیرہ نے گھر میں گھس کر تشدد اور فائرنگ کی زیباں بی بی اور ابرار حسین کو شدید زخمی ہوئے ،15 سالہ صنوبر بی بی کو اغوا کر لیا تھا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی، اقدام قتل اور اغوا کے مقدمے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر کے مغوی لڑکی کو بازیاب کرا لیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کے علاقے چک نمبر 425 گ ب میں رزاق اور اس کے دیگر مسلح ساتھیوں نے ذاتی رنجش کی بنا پر گھر میں گھس کر تشدد کیا اور فائرنگ کر کے زیباں بی بی اور ابرار حسین کو شدید زخمی کر دیا، جبکہ 15 سالہ صنوبر بی بی کو اغوا کر لیا تھا۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں رزاق اور فرحان شامل ہیں۔ پولیس نے مغوی لڑکی کو بازیاب کرا لیا ہے جبکہ ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں