ملاوٹی،غیر معیاری دودھ فروخت کر نیوالے 2 ملزم گرفتار
فوڈ اتھارٹی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ملاوٹی اور غیر معیاری دودھ فروخت کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے میں فوڈ اتھارٹی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا۔ اس دوران دو افراد کو غیر معیاری اور ملاوٹی دودھ فروخت کرنے اور شہریوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کرنے میں مصروف پایا گیا۔ جن کے خلاف واقعات کے مقدمات درج کرکے قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہے ۔