زرعی اراضی پر قبضہ کی کو شش، لاکھوں کی فصل تباہ
کشور بی بی کی اراضی پر دھاوا بو لنے والوں نے تشدد بھی کیا ، مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)زرعی اراضی پر قبضہ کرنے کی نیت سے زیر کاشت لاکھوں روپے مالیت کی فصل حل چلا کر تباہ کر دی گئی۔تھانہ روڈالہ روڈ کے علاقے میں کشور بی بی نامی خاتون نے مقدمہ کا اندراج کرواتے پولیس کو بتایا کہ ملز موں کی جانب سے اس کی زرعی اراضی پر قبضہ کرنے کی نیت سے دھاوا بول دیا گیا اس دوران خاتون کو قابو کر کے تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ بعد ازاں ملز م دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔