شہدائے کربلا کی قربانیاں حق، صبر کا پیغام :آصف قادری

شہدائے کربلا کی قربانیاں حق، صبر کا پیغام :آصف قادری

نظامِ شریعت کا تحفظ ہی شہدائے کربلا کی قربانیوں کا بنیادی مقصد تھا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے مرکزی کوآرڈینیٹر (پولیٹیکل ونگ) اور ممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسر پیر میاں محمد آصف رضا قادری نے کہا ہے کہ واقعئہ کربلا صبر، ایثار، قربانی اور اہلِ بیتؓ کے اتحاد کی عظیم مثال ہے ، جبکہ نظامِ شریعت کا تحفظ ہی شہدائے کربلا کی قربانیوں کا بنیادی مقصد تھا۔وہ جامع مسجد سراجیہ رضویہ میں منعقدہ محفلِ ذکرِ شہدائے کربلا سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ نے اسلام کے احیاء و تحفظ کے لیے اپنی جان سمیت سب کچھ راہِ خدا میں قربان کر دیا۔ اہلِ بیت اطہارؓ کی سیرت پوری انسانیت کے لیے بہترین دستورِ حیات اور ہر مسلمان کے لیے عملی نمونہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسلام اور پاکستان کے تحفظ کے لیے حسینی کردار کو اپنا رول ماڈل بنانا ہوگا۔ کربلا کے جانثاروں کی لازوال قربانیاں حکمرانوں سے لے کر عام آدمی تک سب کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ حضرت امام حسینؓ نے میدانِ کربلا میں حق و باطل کے درمیان ہمیشہ کے لیے واضح لکیر کھینچ دی، جبکہ حسینیت کا اصل فلسفہ نیکی کا فروغ اور برائی کے سامنے ڈٹ جانا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں