حکمران عوا م کو ریلیف کے بجائے عالمی سطح پر سیاسی امیج سازی میں مصروف :رائے الیاس احمد
کمالیہ(نمائندہ دنیا ) رائے الیاس احمد خان نے کہا ہے کہ خطے کے دیگر ممالک بدلتے ہوئے عالمی حالات میں اپنے قومی و معاشی مفادات کو ترجیح دے کر فوری فیصلے کر رہے ہیں،
مگر پاکستان میں حکمران اب بھی عوامی ریلیف کے بجائے عالمی سطح پر سیاسی امیج سازی میں مصروف دکھائی دیتے ہیں، جس کا بوجھ براہِ راست مہنگائی، مہنگی بجلی اور ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کی صورت میں عوام اٹھا رہے ہیں۔