کمالیہ:محرم الحرام ، امن و امان کے حوالے سے اجلاس

کمالیہ:محرم الحرام ، امن و امان  کے حوالے سے اجلاس

کمالیہ(نمائندہ خصوصی )محرم الحرام کے انتظامات اور امن و امان کے حوالے سے تحصیل امن کمیٹی کا اجلاس ۔

اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی اور ڈی ایس پی چوہدری جاوید اختر گجر کی زیر صدارت تحصیل امن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تحصیل امن کمیٹی کے ممبران، متعلقہ محکموں کے افسروں اور دیگر شرکا نے شرکت کی۔اجلاس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال، مجالس اور جلوسوں کے انتظامات، سکیورٹی اقدامات، بین المذاہب ہم آہنگی اور ضابطہ اخلاق پر تفصیلی غور کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں