محرم انتظامات ، آرمی افسروں کا کمالیہ کنٹرول روم کا دورہ
کمالیہ (نمائندہ دنیا ) محرم الحرام کے جلوسوں کی سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے پاک آرمی کے افسران نے میونسپل کمیٹی کمالیہ میں قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی نے جلوسوں کے روٹس، سکیورٹی پلان، صفائی ستھرائی، لائٹنگ اور دیگر انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔