پارلیمنٹ ہاؤس میں بیگم چودھری محمد الیاس جٹ کا پرتپاک استقبال

پارلیمنٹ ہاؤس میں بیگم چودھری  محمد الیاس جٹ کا پرتپاک استقبال

پینسرہ (نمائندہ دنیا)بابائے سیاست فیصل آباد اور سابق رکنِ قومی اسمبلی چودھری محمد الیاس جٹ کی اہلیہ نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر نثار احمد جٹ کی اہلیہ، مسز ڈاکٹر نثار احمد جٹ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر اپوزیشن اراکین نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور ان سے خیرسگالی کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال، جمہوری روایات اور عوامی مسائل سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں