8محرم الحرام کا مرکزی جلوس ہزاروں عزاداروں کی شرکت

 8محرم الحرام کا مرکزی جلوس   ہزاروں عزاداروں کی شرکت

پینسرہ (نمائندہ دنیا) آٹھ محرم الحرام کا مرکزی جلوسِ شبیہ ذوالجناح سید حویلی سردار سے برآمد ہوا،

جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا بارگاہ قصرِ آل عمران میں پُرامن طور پر اختتام پذیر ہوگیا۔جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں عزادارانِ امام حسین ؓنے شرکت کی اور حضرت امام حسین ؓ اور شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے سینہ کوبی، زنجیر زنی اور نوحہ خوانی کی۔ جلوس کے دوران رنج و غم کی فضا طاری رہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں