استحصالی قوتوں کیخلاف ڈٹ جانا درس حسینی ہے :شہباز احمد گجر
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)جمعیت علما اسلام کے مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ امام حسین رضی اﷲ تعالیٰ عنہ وانکے عزیز واقارب نے ظلم و جبراور اسلام کی سربندی کیلئے میدان کربلا میں لازوال قربانی دی ہے ۔
استحصالی قوتوں کیخلاف ڈٹ جانا درس حسینی ہے ۔حضرت عمرو حضرت عثمان وحضرت علی وحضرت حسین و(رضوان اﷲ تعالی) وخاندان کی شہادتیں ایک ہی سلسلہ کی کڑیاں ہیں اور دین اسلام کے خلاف منظم سازشوں کا شاخسانہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ عشرہ محرم میں امن و امان کے قیام کیلئے جمیعت علما اسلام مقامی انتظامیہ سے مکمل تعاون جاری رکھے گی۔ملک بھر میں پائیدار امن کیلئے ریاست و حکومت تمام تر ذرائع زیر عمل لائے ۔