گھر کی دہلیز پر کھڑی موٹر سائیکل چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کی دہلیز پر کھڑی کی گئی موٹر سائیکل چوروں کے ہاتھ لگ گئی
تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں رزاق نامی شہری کی جانب سے اپنے گھر کے باہر موٹرسائیکل کھڑی کی گئی اور خود اپنے کام میں مصروف ہو گیا۔ اس دوران نامعلوم ملز م اس کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کرکے موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔