سابقہ رنجش ،شہری کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا
ملزمان نے احسان بشیر کو ڈنڈوں سے مارا ،سنگین نتائج کی دھمکیاں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر شہری کو قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ جھنگ بازار کے علاقے محلہ رشید آباد میں احسان بشیر نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے اسے سابقہ رنجش کی بناء پر قابو کرلیا اور ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا گیا۔ اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔