3 سال پرانے قتل کیس کا فیصلہ، مجرم کو عمر قید، معاوضے کی سزا
ڈسٹرکٹ اینڈ ایڈیشنل سیشن جج ملک محمد مشتاق نے جرم ثابت ہونے پر فیصلہ سنایا
گوجرہ (نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ اینڈ ایڈیشنل سیشن جج ملک محمد مشتاق نے تھانہ صدر گوجرہ کے تین سال پرانے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے معاوضے کی سزا سنا دی۔استغاثہ کے مطابق تین سال قبل چک نمبر 363 ج ب باہمنی والا کے رہائشی رانا حارث نور کو اسی گاؤں کے رہائشی رانا اجمل نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے چالان عدالت میں پیش کیا۔ مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پر ڈسٹرکٹ اینڈ ایڈیشنل سیشن جج ملک محمد مشتاق نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے بطور معاوضہ ادا کرنے کی سزا سنائی۔مدعی مقدمہ کی جانب سے سینئر قانون دان وقاص خان مہوٹہ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے مقدمے کی پیروی کی۔